Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • اسرائیل شام میں قبائلی جنگ شروع کروانے کے لئے کوشاں ہے

غاصب اسرائیل دروزیان قبیلے کو اشتعال دلا کر شام میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  صیہونی وزیراعظم اور وزیر جنگ کی جانب سے شام کے حکمراں گروپ کے خلاف جنوبی شام میں رہنے والے دروزیان قبیلے کی حمایت کے اعلان کے بعد جنوبی شام میں کشیدگی بڑھ گئی اور دمشق کے جنوب میں واقع گاؤں جرمانا میں اس قبیلے کے مسلح افراد نے شامی سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ماہرین صیہونی حکومت کے اقدامات کو شام کے لیے سنگین خطرہ سمجھتے ہیں۔ صیہونی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق کل (ہفتہ) نتن یاہو اور اسرائیل کاتس کی جانب سے صیہونی فوج کی شام میں حکمران گروپ کے خلاف جنوبی شام میں رہنے والے دروزیان قبیلے کی حمایت کے اعلان کے بعد، جرمانا کے دروزیان گاؤں کے درجنوں مسلح باشندوں نے اشتعال انگیز رویہ اختیار کیا، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ کشیدگی میں اضافے اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد شامی سیکورٹی حکام نے گاؤں کے با اثر افراد سے کہا ہے کہ وہ تنازعہ کے مرتکب افراد کو ان کے حوالے کریں۔

ٹیگس