Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجی شام کے صوبہ قنیطرہ کے نئے علاقوں میں داخل

شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی جنوب مغربی شام میں صوبے قنیطرہ کے نئے علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی صوبے قنیطرہ کے اطراف میں جباتا الخشب کے علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ابھی اس سلسلے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئي ہیں۔ البتہ یہ فوجی صیہونی وزیر جنگ کے بیان کے تھوڑی دیر بعد داخل ہوئے ہیں۔ صیہونی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ اسرائيلی فوجی شام میں غیر معینہ مدت تک کے لئے باقی رہنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
صیہونی وزیر جنگ نے جولانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ جب بھی جولانی صبح اٹھیں گے جبل الشیخ میں اسرائيلی فوجیوں کو پائیں گے اور انھیں یاد آجائے گا کہ اسرائيلی فوجی یہاں موجود ہیں۔ صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ اسرائيل علاقے اور جبل الشیخ کے امن کا تحفظ کرے گا اور جنوبی شام کے اس علاقے کو غیر مسلح رکھے گا۔

ٹیگس