شام کے دارالحکومت دمشق میں زوردار دھماکہ ہوا ہے
Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دھوئيں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈيا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کفرسوسہ علاقے میں ہوا ہے۔ ابھی تک اس دھماکے کی وجوہات اور تفصیلات سامنے نہيں آئی ہیں۔ شام کے بعض علاقوں میں حالیہ ہفتوں میں جھڑپوں اور دھماکوں کا ایک سلسلہ رہا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں ۔ اتوار کو بھی بعض میڈيا ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ صوبہ درعا کے مضافات میں واقع الجزیرہ فوجی چھاؤنی میں تعینات صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے یرموک کے اطراف میں کویہ اور معریہ کے درمیان ایک روڈ کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔