سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اعلی سطحی وفد کے ساتھ تہران پہنچ گئے ہیں
Apr ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
سعودی عرب کے وزير دفاع خالد بن سلمان آل سعود ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہيں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب کے وزيردفاع تہران پہنچ گئے ہيں جہاں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ سعودی وزیر دفاع اپنے اس دورے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف سمیت اعلی سیاسی و سیکورٹی حکام سے ملاقات و گفتگو کریں گے۔ سعودی وزیردفاع اور ایرانی حکام کی گفتگو کا موضوع علاقے میں امن و استحکام مضبوط بنانے کے لئے علاقائی تعاون اور دفاعی تعلقات کو توسیع دینا اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہے۔ اس سے قبل تاجیکستان کے وزيردفاع جنرل علی صابر زادہ نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کیا تھا۔