Jun ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • عرب لیگ نے ایران پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی

عرب لیگ نے ایران پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے اپنے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی۔ترک شہر استنبول سے جاری شدہ اس بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل علاقے کو جنگ اور مزید کشیدگی کی جانب دھکیل رہا ہے، ہم اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر مؤثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم ایران کے جوہری معاملے کے سلسلے میں معاہدے کے لئے مذاکرات کی میز پر پلٹنے کے خواہاں ہیں۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سیف گارڈ معاہدے کے تحت آنے والے ایران کے جوہری مراکز پر حملوں سے گریز کیا جائے۔

اسی طرح ہم اقوام متحدہ کے منشور کے احترام پر بھی تاکید کرتے ہیں جس میں طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔بیان کی اختتامی سطروں میں مغربی ایشیائی خطے کو جوہری اسلحوں اور دیگر عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ٹیگس