Jul ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • شام میں مسلح جھڑپیں، 200 سے زائد افراد ہلاک

شام کے صوبہ سویدا میں مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی شام کے صوبہ سویدا میں یکم جولائی سے شروع ہونے والی شدید مسلح جھڑپوں میں اب تک کم از کم 203 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یکم جولائی کو سویدا صوبے میں دروزی مسلح گروپوں اور قبائل کے درمیان تازہ جھڑپیں شروع ہوئیں، جن میں سینکڑوں زخمی ہوئے اور ہزاروں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے۔

ٹیگس