Jul ۲۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ظلم کی انتہا؛ حماس کا انصاف کے لیے عالمی بیداری پر زور

نسل کشی کے خلاف یکجہتی کا دن، حریت پسندوں سے حماس کی مظاہروں کی دعوت

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے، غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے اقدامات کو نسل کشی اور منظم بھکمری پھیلانے سے تعبیر کیا ہے۔

  حماس نے کہا ہے کہ ہم سبھی عرب اور اسلامی اقوام نیز دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ  احتجاجی جلوس نکال کر، یک جہتی کے پروگراموں نیز سیاسی، سفارتی اور پارلیمانی  مہم کے ذریعے اور مزدور یونینوں اور طلبا تنظیموں کے پلیٹ فارم سے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔

حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے نہتے بے گناہ عوام، بالخصوص بچوں، عورتوں، اور بیماروں کے قتل عام، نسل کشی اور بھکمری پھیلانے پرمبنی صیہونی جرائم بے نقاب کئے جائيں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں غزہ میں  مظلوم فلسطینی عوام  کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم روکنے کو سبھی کا انسانی اور دینی فریضہ قرار دیا ہے۔

حماس نے بیان کے آخر میں کہا ہے کہ نتن یاہو اور اس کی فسطائی کابینہ کی لاقانونیت اور بین  الاقوامی قوانین نیز کنوینشنوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ روکا جائے۔

 

ٹیگس