مقبوضہ فلسطین میں یمنی افواج کی کارروائی، پانچ اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا
یمنی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین میں 5 اہم اور فوجی پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے جن میں بن گورین ایئرپورٹ، یافا میں ایک فوجی ہدف، ایلات کی بندرگاہ، رامون ایئرپورٹ اور اشدود کے علاقے میں ایک اہم ہدف شامل ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن پانچ ڈرونز کے ذریعے انجام دیا گیا، جو کامیابی سے اپنے اہداف تک پہنچے اور انہیں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ بیان میں اس حملے کو "بے مثال آپریشن" قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ مظلوم فلسطینی عوام، اس کے مزاحمتی جنگجوؤں کی حمایت، غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف ردعمل اور الحدیدہ کی یمنی بندرگاہ پر حالیہ جارحیت کے جواب میں انجام دیا گیا۔
یمنی افواج نے واضح کیا ہے کہ ان کی عسکری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ پر جارحیت اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔