Jul ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کی بکتر بند گاڑی تباہ

جنوبی غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی

 سحرنیوز/عالم اسلام:  حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے جوانوں نے جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی طاقتور بم سے حملہ کرکے  تباہ کردی ۔

 القسام نے بتایا ہے کہ اس حملے میں گاڑی میں موجود سبھی صیہونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

 القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے جوانوں نے یہ کارروائی جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال میں واقع السطرالغربی نامی علاقے میں انجام دی ہے۔

ٹیگس