Aug ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی جارحیت کا نشانہ بننے والے صحافیوں کی تعداد 246 ہو گئی

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ میں ایک اور فلسطینی صحافی کو تہ تیغ کردیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے ادارہ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی اخبار "الحیاۃ الجدیدہ" سے وابستہ صحافی حسن دوہان کو صیہونی فوجیوں نے براہ راست گولی کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔

یہ واقعہ خان یونس میں پیش آیا ہے۔

غزہ کے ادارہ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ حسن دوہان کی شہادت سے، اکتوبر 2023 کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 246 تک پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کی صبح کو غزہ کے ناصر ہسپتال پر صیہونی فوج کے حملے میں 20 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں سے 5 صحافی تھے۔

صحافیوں کی حفاظتی کمیٹی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی غزہ میں جنگ، صحافیوں کے لیے بدترین جنگ ثابت ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین کی تقریبا 4 سالہ جنگ میں مجموعی طور پر 18 صحافی ہلاک ہوئے تھے۔

ٹیگس