Aug ۳۱, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 63 ہزار سے بڑھ گئی

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی میں مزید 59 افراد شہید اور 224 زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق تازہ شہادتوں کے بعد 7 اکتوبر 2023 کو آپریشن طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک 63  ہزار 2 سو 50 افراد شہید اور 1 لاکھ، 59 ہزار،4 سو، 90 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے فوری جنگ بندی کے مطالبات اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی جانب سے نسل کشی روکنے اور غزہ میں سنگین انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایات کے باوجود اسرائیل کی نسل کش کارروائیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔

ٹیگس