ہتھیار ڈالنے پر رضامندی کی۔خبریں من گھڑت ہے: حماس
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i447866-ہتھیار_ڈالنے_پر_رضامندی_کی_خبریں_من_گھڑت_ہے_حماس
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان میں بتدریج ہتھیار ڈالنے پر رضامندی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۴:۱۲ Asia/Tehran
  • ہتھیار ڈالنے پر رضامندی کی۔خبریں من گھڑت ہے: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے ایک بیان میں بتدریج ہتھیار ڈالنے پر رضامندی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  حماس نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ تحریک کے ایک باخبر ذریعے کی طرف سے بین الاقوامی نگرانی میں بتدریج ہتھیار ڈالنے کے بارے میں حدیث نیٹ ورک کے ساتھ انٹرویو سے متعلق شائع ہونے والل خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

حماس تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک کے بیانات اس کی سرکاری ویب سائٹ اور ٹیلی گرام پر اس کے چینل کے ذریعے شائع کیے جاتے ہیں۔ 

بیان مین میڈیا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تحریک کی انفارمیشن سائٹ پر شائع ہونے والی خبروں کی بنیاد پر خبریں شائع کرنے میں احتیاط برتیں۔