لبنانی وزیرِاعظم اور مصری وزیرِ خارجہ کا خطے کی صورتحال پر ٹیلی فونک رابطہ
مصر کے وزیر خارجہ "بدر عبدالعاطی" نے لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور لبنان اور علاقے کی سلامتی کے تحفظ اور کشیدگیوں کو کم کرنے پر زور دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: دونوں فریقوں نے اس سلسلے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔
بدرعبدالعاطی نے کہا کہ لبنان اور علاقے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ کشیدگيوں کو کم اور سکون کو لوٹانے کی کوشش کی جائے۔
مصر کے وزیر خارجہ نے زور دیکر کہا کہ بیروت کے اقتدار اعلی، قومی اتحاد اور خودمختاری کی حمایت، قاہرہ کا اٹل اصول ہے اور لبنان کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی چینل "کان" نے ایک نامعلوم عرب سفارتی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ قاہرہ نے لبنان کے جنوب میں واقع پانچ علاقوں سے صیہونی فوج کی پسپائی کے بدلے میں دریائے لیتانی کے جنوب میں حزب اللہ کی فوجی سرگرمیوں کے بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
مذکورہ مجوزہ پلان کے تحت اقوام متحدہ کی فورسز کے بجائے اس چینل کے بقول "عرب- اسلامی فورسز جنگ بندی کے نفاذ کی ضمانت فراہم کریں گی۔