جنگ غزہ کے شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہزار 179 تک پہنچ گئی
Nov ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہزار 179 تک پہنچ گئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 شہیدوں کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ان میں سے ایک کو صیہونی حکومت نے گزشتہ ایک دن کے دوران شہید کیا ہے۔ ایک فلسطینی شہری کو گزشتہ دنوں صیہونی فوجیوں نے زخمی کیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا اور ایک فلسطینی شہید کا جنازہ ملبوں کے نیچے دبا ہوا تھا جسے نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اس دوران 1 لاکھ 70 ہزار 693 فلسطینیوں کو زخمی اور معذور کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت اب بھی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو غزہ میں نشانہ بنا رہی ہے۔