Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور طالبان  کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم

سعودی عرب کی میزبانی میں پاکستان اور طالبان افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم فریقین نے صرف جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: پاکستانی ذرائع ابلاغ مطابق ریاض میں ہونے والے حالیہ مذاکرات اسلام آباد اور کابل کے درمیان سرکاری بات چیت میں تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے اسلام آباد اور کابل کے نمائندوں کے درمیان سعودی عرب کی ثالثی میں ہونے والی ملاقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور فریقین نے بس جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ریاض میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھے، ان اجلاسوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پیدا ہوئی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

خیال رہے کہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان، تحریری یقین دہانی کرائیں کہ وہ پاکستان مخالف گروہوں کے خلاف کارروائی انجام دیں گے، تاہم طالبان حکام اس پر تیار نہیں۔

 

ٹیگس