سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف: اسرائیل خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ، ایران نہیں
Dec ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
سعودی عرب کے انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی بن فیصل نے کہا ہے کہ خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ اسرائیل ہے نہ کہ ایران۔
مغربی ایشیا اور افریقہ اجلاس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ اسرائیل مشکلات کی اصل وجہ ہے اور امریکہ کو چاہیے کہ اسے لگام دے۔
ترکی بن فیصل نے لبنان، غزہ اور شام پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب یہ سمجھ رہا ہے کہ علاقے میں اس کا کوئی وزن ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
انہوں نے کہا کہ غرب اردن اور غزہ پر صیہونیوں کے لگاتار حملے اور لبنان پر نام نہاد جنگ بندی کے باوجود تل ابیب کی مسلسل جارحیت سے خطے میں امن کا پیغام نہیں ملتا۔