اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے فلسطین کی حمایت میں 5 قراردادیں منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے فلسطین کے حق میں 5 قراردادیں منظور کیں جن میں UNRWA مینڈیٹ میں توسیع، صیہونی بستیوں کی مذمت اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی حمایت شامل ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: قرارداد کے حق میں 151، مخالفت میں 10 ووٹ ڈالے 'ئے جبکہ 14 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ کے 10 ارکان جنہوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا ارجنٹائن، فجی، ہنگری، اسرائیل، شمالی مقدونیہ، پالاؤ، پاپوا نیو گنی، پیراگوئے، ٹونگا اور امریکہ تھے۔
قرارداد میں غزہ پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تباہ کن انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جس میں فوجی حملوں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی پر سخت پابندیاں، بڑے پیمانے پر جبری نقل مکانی، شدید غذائی قلت اور قحط، بیماری اور غربت، بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی جیے معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے.
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے اور ایجنسی کے مینڈیٹ کو جون 2029 کے آخر تک بڑھانے کے لیے UNRWA کے کردار کی تعریف پر مبنی ایک قرارداد بھی منظور کی۔