صیہونی حکومت کی جانب سے نام نہاد "صومالی لینڈ" کی تسلیم، صومالی عوام کا شدید ردعمل
Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
پیر کے روز صومالیہ کے دارالحکومت موگاڈیشو میں نام نہاد "صومالی لینڈ" کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کی سازشی حرکت کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ صومالیہ کی قومی سلامتی، اتحاد، ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
احتجاجی مظاہروں میں شامل عوام "صومالیہ کو توڑا نہیں جاسکتا"، "صومالی لینڈ نامنظور" اور "صومالیہ کے عوام اپنے وطن کے کسی بھی حصے کو الگ ہونے دیا ہے نہ ہونے دیں گے" جیسے نعرے لگا رہے تھے اور صیہونی حکومت کی اس سازش کو مسترد کرنے پر زور دے رہے تھے۔
بتایا جا رہا ہے مظاہروں کے دوران موگاڈیشو میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel