متحدہ عرب امارات میں پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز ہوگیا
Jun ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
سحر نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے محمد بن زاید سٹی مسافر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
حکام کے مطابق عوام کے لیے ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان ٹرین سروس 30 جون سے دستیاب ہو گی، اس روٹ پر سفر کا دورانیہ صرف 1 گھنٹہ 45 منٹ ہو گا۔
اس منصوبے کے تحت 30 ستمبر 2026 کو دبئی اور شارجہ کے علاقے الزید میں اسٹیشن کھولے جائیں گے۔
ابوظبی کے مغربی علاقے الظفرہ میں ریلوے سروس دسمبر 2026 میں شروع ہو گی جبکہ شارجہ کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مارچ 2027 میں قومی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس