متحدہ عرب امارات میں پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز ہوگیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i453204-متحدہ_عرب_امارات_میں_پہلی_مسافر_ٹرین_سروس_کا_آغاز_ہوگیا
سحر نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔
(last modified 2026-06-23T11:47:36+00:00 )
Jun ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات میں پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز ہوگیا

سحر نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی پہلی مسافر ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے اور ملک کی مختلف ریاستوں کو جدید ریلوے نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے محمد بن زاید سٹی مسافر ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

حکام کے مطابق عوام کے لیے ابوظبی اور فجیرہ کے درمیان ٹرین سروس 30 جون سے دستیاب ہو گی، اس روٹ پر سفر کا دورانیہ صرف 1 گھنٹہ 45 منٹ ہو گا۔

اس منصوبے کے تحت 30 ستمبر 2026 کو دبئی اور شارجہ کے علاقے الزید میں اسٹیشن کھولے جائیں گے۔

ابوظبی کے مغربی علاقے الظفرہ میں ریلوے سروس دسمبر 2026 میں شروع ہو گی جبکہ شارجہ کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مارچ 2027 میں قومی ریلوے نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel