اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے غزہ میں فلسطینیوں کی زندگی کو "کبھی نہ ختم ہونے والا المیہ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔
صیہونی دہشتگردوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں وسیع پیمانے پر اپنی جارحانہ کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہداء کی لاشوں کی چوری کو ایک جرم اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
حماس نے ایک بیان جاری کرکے مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے قتل عام کو وحشتناک ترین نسل کشی قرار دیا ہے۔
غزہ کے المغازی کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ جارحیت میں ایک بچہ سمیت تین فلسطینی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں واقع نور شمس پناہ گزیں کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملےمیں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ نے غاصب صیہونی حکومت کے رامیا فوجی اڈے پر حملہ کرکے اس کے جاسوسی کے آلات تباہ کردیئے ہیں۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ اس کی فوجی شاخ سرایا القدس کے کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں آج اتوار کی صبح انجام پانے والے آپریشن یوم اربعین کی تفصیلات بیان کیں۔
اسلامی جہاد اور حماس نے الگ الگ بیانات میں حزب اللہ کے کامیاب جوابی آپریشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے صیہونی حکومت کی فاشسٹ کابینہ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ قرار دیا ہے۔