Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • فلسطین: غرب اردن کے مزید بگڑتے حالات

مغربی کنارے میں جنین اور طولکرم کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ہے اور ان علاقوں میں حالات مزید ابتر ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں جنگ بندی کے بعد صیہونی حکومت نے اپنی ناکامیوں کی تلافی کے مقصد سے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور جنین شہر اور اس کے کیمپ پر حملہ سولہویں دن میں داخل ہو گیا ہے جبکہ طولکرم پر بھی دس دنوں سے حملے جاری ہیں۔
ارنا کے مطابق صیہونی قابض فوج نے جنین اور طولکرم کیمپوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمالی مغربی کنارے کے دیہاتوں پر بھی چھاپے مارکر فلسطینیوں کو بے دخل اور ان علاقوں میں مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہےاور شمالی مغربی کنارے میں جنین اور طولکرم کیمپوں پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں تقریباً پانچ ہزار پانچ سو فلسطینی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی شہری اور مجاہدین بھی غزہ اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں ہر ممکن طریقے سے صیہونیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس