غزہ میں 10 صیہونی فوجی ہلاک و زخمی
Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۳ Asia/Tehran
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں گولانی بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں صہیونی بستیوں میں کرین گرنے سے ایک فوجی افسر اور ایک فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں گولانی بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
اسرائیل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن اتھارٹی نے بتایا کہ کرین تیز ہواؤں کے باعث ایک خیمے پر گر گئی جس کے اندر اسرائیلی فوجی موجود تھے۔
یدیوت احارونوت اخبار کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے ہی فوج کی طرف سے استعمال کی جانے والی کرین آندھی کی وجہ سے گر گئی اور اسے عارضی فوجی اڈوں میں لے جانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔