بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا آبائی گھر نذر آتش
Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
ڈھاکہ میں ہزاروں مشتعل مظاہرین نے بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد کا خطاب شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکہ میں موجود ان کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم کے آبائی گھر کو پہلے آگ لگائی اور پھر کرین سے گرا دیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے اپنے حامیوں سے سوشل میڈیا پر خطاب کے اعلان پر مظاہرین نے احتجاج کیا اور دھمکی دی تھی اگر سابق وزیرِ اعظم نے خطاب کیا تو ان کے آبائی گھر کو گرا دیں گے۔ واضح رہے کہ ڈھاکہ میں واقع یہ گھر شیخ مجیب الرحمٰن کا تھا جسے شیخ حسینہ واجد نے اپنے دورِ اقتدار میں میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔