Jul ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ کی صورتحال انتہائی المناک، عالمی برادری سے موثر اقدام کرنے کا مطالبہ؛ عاصم افتخار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب نےغزہ کی صورتحال کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے بلاتاخیر اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو فوری طور پر غزہ کی صورتحال پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے فوری رسائی دی جائے، فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔ غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ 

ٹیگس