یمن پرسعودی جارحیت جاری، متعدد شہید اور زخمی
Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
-
یمن پر سعودی جارحیت
یمن پر سعودی حکومت کے قاتل طیاروں کی بمباری میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
المسیرہ ٹی وی کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے منگل کی صبح یمن کے صوبہ حجہ پر بمباری کی ہے۔ شہرمستبا پرحملے کے نتیجے میں چارعام شہری زخمی ہوگئے۔
رپورٹوں کے مطابق، سعودی جارح طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دوسوبارسے زیادہ صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پربمباری کی ہے۔
اس دوران صوبہ ابین پربھی پچاس بارسے زیادہ حملے کئے گئے۔ اب تک حیدان کالونی سے دوعام شہریوں کی شہادت کی خبر موصول ہوئی ہے۔
ان حملوں کی زد میں آکرمران علاقے میں بھی کئی لوگ زخمی ہوگئے جبکہ رازح بستی میں بھی ایک خاندان کے سب ہی افراد شہید ہوگئے۔
سعودی جارح طیاروں نے صوبہ حجہ کے عبس ایئرپورٹ کو بھی پانچ باربمباری کا نشانہ بنایا۔ یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے حملوں میں اب تک پانچ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور بارہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب سعودی حملوں پروابستہ ذرائع ابلاغ کی خاموشی پرصحافت سے وابستہ افراد نے سخت احتجاج کیا ہے۔
صنعا میں ہونے والے اس اجتماع میں یمن کے صحافیوں اوررپورٹروں سمیت بین الاقوامی میڈیا سے وابستہ صحافی بھی شریک تھے۔
az25082015
az25082015