Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی
    صیہونی فوجی

صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو گرفتار اور زحمی کر دیا ہے

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے منگل کی رات رام اللہ میں پیامبر صالح (ع) دیہات پر حملہ کیا اور فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے کئی نوجوانوں اور بچوں کو زخمی کر دیا-

صیہونی فوجیوں نے منگل کو جنوبی شہر نابلس کے ایک علاقے پر حملہ کر کے تین فلسطینیوں کو زد و کوب کیا اور پھر انھیں حراست میں لے لیا-

صیہونی فوجی تقریبا ہر روز بے بنیاد بہانوں سے فلسطینی علاقوں پر یلغار کرتے ہیں اور بعض فلسطینیوں کو شہید، زخمی اور گرفتار کرلیتے ہیں-

ایک اور رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے امور سے متعلق فلسطینی کمیٹی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت، گذشتہ پندرہ برسوں سے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے پچیس ہزار فلسطینیوں کو کوئی مقدمہ چلائے بغیر حراست میں رکھے ہوئے ہے-

 اس وقت تقریبا چھ ہزار پانچ سو فلسطینی صیہونی جیلوں میں نہایت مشکل حالات میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں-

ٹیگس