سعودی عرب کے حملوں کے خلاف یمنی عوام کا مظاہرہ
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
-
سعودی عرب کے حملوں کے خلاف یمنی عوام کا مظاہرہ
یمنی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی عرب کے فضائی حملوں کی مذمت کی ہے
موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن کے صوبہ الحدیدہ کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے فضائی حملوں، بنیادی تنصیبات ، اسکولوں، یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز پر بمباری کو بدترین جرم قرار دیا ہے- ان مظاہروں میں جو بدھ کی شام منعقد ہوئے یمنی سماج کے مختلف طبقات سے سعودی عرب کے مسلسل جارحانہ حملوں کا مقابلہ کرنے اپیل کی گئی-قابل ذکر ہے سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے منگل کو بھی الحوک کے علاقے میں ایک تعلیمی کمپلکس اور المنصوریہ علاقے کے الفوز اسکول پر بمباری کی تھی جس میں گیارہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے-
دوسری جانب یمن کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ " اب " سے القاعدہ دہشت گردوں اور سعودی عرب کے زرخرید ایجنٹوں کا صفایا کر دیا گیا ہے- یمن کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے-
یمن میں چھبیس مارچ سے سعودی عرب کے فضائی حملے شروع ہونے کے بعد سے القاعدہ اور داعش کے دہشت گرد بھی اس ملک کے بعض علاقوں میں سرگرم ہو گئے ہیں- اور عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں-az27082015