Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں ملازمین کے حقوق کے دفاع کی یونین ترجمان \\\
    غزہ پٹی میں ملازمین کے حقوق کے دفاع کی یونین ترجمان \\\"خلیل الزیان\\\"

غزہ میں ہزاروں فلسطینی ملازمین نے ہڑتال کی ہے

فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق قومی وفاقی حکومت کی جانب سے غزہ کی تمام وزارتوں اور اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرکاری ملازمین نے جمعرات کو ہڑتال کی ہے۔

یہ ہڑتال، غزہ پٹی میں ملازمین کے حقوق کے دفاع کی یونین کی اپیل پر کی گئی ہے۔

اس یونین کے ترجمان "خلیل الزیان" نے کہا کہ غزہ کے ملازمین کو ایک سال تین مہینے سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

 خلیل الزیان نے فلسطین کی قومی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ انھوں نے فلسطینی گروہوں سے بھی اس بحران کے حل کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے پہلے بھی غزہ کے فلسطینی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کی تھی۔ سرکاری ملازمین کی یونین نے فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزراء کے غزہ پٹی کے دوروں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ دورے سرکاری ملازمین کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے نہیں بلکہ دکھاوے کے ہیں-

ٹیگس