آل خلیفہ حکومت کی بحرینی شیعوں کے خلاف منظم سازش
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
-
آل خلیفہ حکومت کی بحرینی شیعوں کے خلاف منظم سازش
بحرین کے شیعہ مسلمانوں کو آل خلیفہ کی منظم سازشوں، امتیازی سلوک اور شنکجوں کا سامنا ہے-
بحرین کی العمل الاسلامی تحریک کے ایک رہنما سید جعفر علوی نے کہا ہے کہ بحرین کے شیعوں کو آل خلیفہ کے ایسے منظم مظالم اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے کہ جس کا تعلق آج اور کل سے نہیں ہے-منامہ پوسٹ ویب سائٹ کے مطابق سید جعفر علوی نے کہا کہ آل خلیفہ کی کریک ڈاؤن کی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوگی اور دنیا دیکھ لے گی کہ آل خلیفہ حکومت اور اس کی پالیسیوں کے نتیجے میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا ہے-
سید جعفر علوی نے کہا کہ بحرینی عوام سے ان کی آزادی کو چھین لینا ، انہیں گرفتار کرنا، اور علما پر بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کرنا وہ اقدامات ہیں جو آل خلیفہ حکومت ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کو سرکوب کرنے کے لئے انجام دے رہی ہے-
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیر داخلہ شیعہ مسلمانوں کے دوسرے درجے کا شہری ہونے کی تردید کر رہے ہیں تاہم ان کے ایجنٹ جیلوں اور جیلوں سے باہر ملک کی اکثریتی آبادی(شیعہ مسلمانوں) ساتھ دشمنوں جیسا برتاؤ کرتے ہیں-
سید جعفر علوی نے کہا کہ بحرین کی حکومت، سعودی عرب کے سابق وزیر انٹلی جنس بندر بن سلطان کے اس منصوبے پر عمل پیرا ہے جو شیعہ مسلمانوں کو اکثریت سے خاموش اقلیت میں تبدیل کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا۔az29082015