مسجد الاقصی سے متعلق صیہونی حکومت کی نئی سازش
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
مسجد الاقصی کے خطیب نے بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کی صیہونی سازش کے بارے میں خبردار کیا ہے
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب شیخ محمد سلیم نے جمعے کے دن مسجد الاقصی میں آنے جانے کے اوقات اور اس مسجد کے حصوں کی تقسیم سے متعلق صیہونی حکومت کے مذموم سازش کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو کبھی خالی نہیں چھوڑیں۔ شیخ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے حالیہ چند دنوں کے دوران مسجد الاقصی کا محاصرہ تنگ کر دیا ہے۔
دریں اثنا سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
فلسطینی مظاہرین نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ مسجد الاقصی سے متعلق صیہونی سازشوں کے خلاف فوری طور پر اٹھ کھڑے ہوں۔
واضح رہے کہ صیہونی ہمیشہ اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجدالاقصی پرحملے کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔az29082015