Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی جنگی طیارہ
    سعودی جنگی طیارہ

یمن کے خلاف جاری سعودی حکومت کے جارحانہ حملوں میں کم ازکم تیس افراد شہید ہوگئے

مصدرآن لائن کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے اتوارکے روزصوبہ حجہ کے علاقے عبس پر پندرہ مرتبہ سے زیادہ بمباری کی ہے کہ جس کے نتیجے میں تیس عام شہری شہید اوردسیوں دیگرزخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق " الشام" نامی منریل واٹر کارخانے کے ملازمین سے ہے-

 درایں اثنا صوبہ صعدہ کے رازح علاقے پرسعودی لڑاکا طیارے کے حملے میں ایک بچہ شہید ہوگیا-
 جنوبی یمن کے صوبے تعز کے علاقے الدحوان پربھی بمباری میں چاربچوں سمیت آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے-

 سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ مارب کے صرواح علاقے میں رہائشی عمارتوں پربھی تین باربمباری کی ہے- اسی طرح ان طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے بیت فقیہ علاقے کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے-az

ٹیگس