Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • مارچ کےمہینے میں بحرینی شہریوں کی ریکارڈ گرفتاری
    مارچ کےمہینے میں بحرینی شہریوں کی ریکارڈ گرفتاری

بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے، گذشتہ مارچ کے مہینے میں دو سو سترسے زائد بحرینی شہریوں کو گرفتار کئے جانے کی خبردی ہے

لبنان کی العہدویب سائٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے مرکزنےاتوار کے روزایک بیان میں، ستمبردوہزارچودہ سے اگست دو ہزار پندرہ تک اس ملک میں ہونے والی گرفتاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران گذشتہ مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ تعداد میں بحرینی شہریوں کوگرفتارکیا گیا ہے-

اس بیان کے مطابق صرف مارچ دوہزار پندرہ میں دو سو ستر سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے- اسی سلسلے میں بحرین کے انقلابی گروہوں نے دارالحکومت منامہ کے جنوبی علاقے البلاد القدیم میں دھرنا دے کر بحرین کی جمعیت وعد کے سابق سیکریٹری جنرل ابراہیم شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے-

ابراہیم شریف کے خلاف مقدمے کی آئندہ کاروائی بارہ اکتوبرکوبحرین میں ہوگی-

 ایمنسٹی انٹرنیشنل نےاعلان کیا ہےکہ اگرابراہیم شریف پرمقدمہ چلاگیا تو انہیں تیرہ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے-
 بحرین کےعوام دوہزارگیارہ سے پرامن مظاہرے کرکے سیاسی اصلاحات اورسماجی انصاف کے قیام کا مطالبہ کررہے ہیں-

ٹیگس