بیروت: عبداللہیان اور سگرید کاگ کی ملاقات
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے دورہ بیروت کے دوران لبنان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایلچی سے ملاقات کی ہے-
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایلچی سگرید کاگ سے ملاقات کے دوران لبنان میں اقوام متحدہ کے مثبت کردار کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، لبنان کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ صدر کا انتخاب اور دیگر مشکلات کا حل صرف لبنانی اعلی عہدیداروں اور سیاسی گروہوں کے رہنماؤں کے ذریعے ہی ممکن ہے جو تدبیر سے کام لے کر اس ملک کی مشکلات کو حل کر سکتے ہیں۔
حسین امیر عبداللہیان نے گفتگو کے دوران علاقے کے خلاف صیہونی حکومت کی سازشوں کے بارے میں خبردار کیا اور تمام ممالک سے ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔ سیگرید کاگ نے بھی اس ملاقات میں علاقے کے مسائل کے حل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا اور علاقائی مسائل کے حل کے سلسلے میں ایران کے موقف کی تعریف کی-