Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • یمن کی ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے
    یمن کی ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے

یمن کے دارالحکومت صنعا کی ایک مسجد میں دو دہشت گردانہ حملوں میں اٹھائیس افراد شہید اور پچھتر زخمی ہوگئے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے جراف کی الموید نامی مسجد میں ایک خودکش بمبار نے بدھ کے روز مغرب اور عشا کی نماز کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا-

اس رپورٹ کے مطابق پہلے دھماکے میں زخمیوں کی مدد کے لئےجب نمازی اکٹھا ہوئے تو ایک اور دہشت گرد نے کار بم کا دھماکہ کردیا- دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

تازہ ترین:
صنعا کی مسجد پر داعش دہشت گرد گروہ کے خودکش حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں 98 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس سے پہلے آمدہ خبروں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 28 جبکہ زخمیوں کی تعداد 75 بتائی گئی تھی۔

ٹیگس