مشرق وسطی کے تین عرب ممالک کو بان کی مون کی دعوت
Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے چارفریقی اجلاس میں تین عرب ممالک کو شرکت کی دعوت دی ہے
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ بان کی مون نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے اجلاس کے موقع پر مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے چار فریقی اجلاس میں مصر، اردن اور سعودی عرب کو شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ اسرائیل اور فلسطین کے بحران کا سفارتی حل تلاش کیا جاسکے-مشرق وسطی کے لئے چار فریقی گروپ میں امریکہ، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ شامل ہیں- یہ چار فریقی گروپ ، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے عمل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے دوہزار دو میں تشکیل پایا ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی کامیابی نہیں ملی ہے-
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ فڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے چار فریقی گروپ کی سرگرمیاں، نئے سیاسی افق نمودار ہونے کی امید سے شروع کی ہیں-