شام میں بعض ممالک کے سفارت خانے دوبارہ کھل جائیں گے
Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
-
شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد
شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دمشق میں بعض ممالک کے سفارت خانے جلد ہی دوبارہ کھل جائیں گے
شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے اتوارکو ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب جیسے ممالک دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھنے والے ممالک پردباؤڈال رہے ہیں- شام کے نائب وزیرخارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ وہ ابھی ان ممالک کا نام نہیں لیں گے جو دمشق میں اپنا سفارت خانہ پھر سے کھولنا چاہتے ہیں تا کہ انھیں دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے-
فیصل مقداد نے شام کا بحران بالخصوص تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کا سلسلہ طویل ہونے کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب تمام دہشت گردگروہوں کو پیسے دیتا ہے تا کہ وہ شامی حکومت سے جنگ کریں اوراگرآل سعود دہشت گرد گروہوں کی مدد نہ کرے تو شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں کافی حد تک ختم ہوجائیں گی-