Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغازمتوقع
    یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغازمتوقع

اقوام متحدہ میں یمن کی مستعفی حکومت کے نمائندے نے، عمان میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے نئے دورکے عنقریب آغازکی خبر دی ہے-

اقوام متحدہ میں یمن کی مستعفی حکومت کے نمائندے خالد الیمانی نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ملک میں امن کے قیام کی غرض سے نئے دور کے مذاکرات، عمان کے درالحکومت مسقط میں انجام پائیں گے جس میں عبد ربہ منصور ہادی کے نمائندے اورتحریک انصاراللہ اورعوامی کمیٹیوں کے نمائندے شرکت کریں گے-

 خالد الیمانی نے کہا کہ یہ مذاکرات ستمبر کے آخرمیں ہوں گے اوران مذاکرات کے انعقاد کا مقصد قرارداد نمبر دوہزار دوسو سولہ پرعملدرآمد کے طریقہ کار، واضح مکانزم کی تیاری اوراس کے لئے ضروری ضمانت فراہم کرنا ہے-
 درایں اثنا سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی ادارے، اس امر پرتاکید کرتے ہوئے کہ سیاسی راہ حل ہی یمن کے بحران کے حل کا واحد راستہ ہے، اس کوشش میں ہیں کہ اس ملک کے بحران کو پرامن طور پرحل کریں اسی سبب سے مغربی ممالک مذاکرات کے نئے دورمیں شمولیت کے لئے یمنی فریقوں پردباؤ ڈال رہے ہیں-

 واضح رہے کہ یمن کے بے گناہ شہری چھبیس مارچ سے سعودی اتحاد کے حملوں اور ان کی جانب سے یمن کے محاصرے کی بناپرشہید ہورہے ہیں۔

 سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگرعرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پرتباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں-
 ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات اورعوام کے رہائشی مکانات، اسکولوں اوراسپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 سعودی حکومت اوراس کےاتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک پانچ ہزارکے قریب یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں سیکڑوں بچے اورعورتیں بھی شامل ہیں-

ٹیگس