Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی وزیراوقاف یوسف ادعیس
    فلسطینی وزیراوقاف یوسف ادعیس

فلسطین کے وزیر اوقاف یوسف ادعیس نے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کے حملے کا باعث بنی ہے۔

المیادین ٹی وی نے پیر کے دن اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین کے وزیر اوقاف یوسف ادعیس نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد الاقصی کی نجات اور صیہونی حکومت کی جارحیت کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدام کریں۔

 یوسف ادعیس نے مزید کہا ہے کہ عرب ممالک نے صیہونی حکومت کی جارحیت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور وہ کوئی اقدام انجام نہیں دے رہے ہیں۔ فلسطین کے وزیر اوقاف یوسف ادعیس نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اتوار کے دن کا واقعہ عرب اور اسلامی ممالک کے لئے اس پیغام کا حامل ہے کہ مسجدالاقصی کی نجات کے لئے فوری طور پر اقدام کرنا چاہئے۔ یوسف ادعیس نے کہا کہ تل ابیب عرب ممالک کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
 واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے اتوار کے دن مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں اور اعتکاف پر بیٹھنے والوں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹیگس