سعودی عرب کے خلاف جوابی حملوں کے لئے انصاراللہ کی آمادگی کا اعلان
Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
-
سعودی عرب کے خلاف جوابی حملوں کے لئے انصاراللہ کی آمادگی کا اعلان
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب پر جوابی حملوں کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کر دیا ہے۔
العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ایک بیان جاری کیا ہے۔جس میں آیا ہے کہ اگر یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اضافہ ہوا تو ان کی جماعت پوری طاقت کے ساتھ جوابی حملے کرے گی۔ محمد عبدالسلام نے بحران یمن کے سیاسی حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے تاکید کی کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اپنے ملک کے بحران کے منصفانہ سیاسی حل کو تسلیم کرنے پر تیار ہے۔
البتہ یہ سیاسی حل ایسا ہونا چاہئے جس سے یمن کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی نہ ہوتی ہو۔