Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی میں صیہونی فوجیوں کی بربریت
    مسجد الاقصی میں صیہونی فوجیوں کی بربریت

دسیوں صیہونی آبادکاروں نے مسلسل چھٹے دن مسجدالاقصی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے جمعرات کی رات ایک بھر پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا-
اس حملے میں صیہونی فوجی بھی ان کا ساتھ دے رہے تھے-

موصولہ رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے ایک اہم خادم حاج غالب درویش کو زد و کوب کیا-دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے راس العامود محلے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک صیہونی فوجی زخمی ہو گیا- مسجد الاقصی پر صیہونیوں کی جارحیت میں تیزی آنے کے بعد پورے بیت المقدس میں، فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ہے-

صیہونی حکومت مسجد الاقصی پر مکمل قبضہ کر کے اسے مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنے کے تیسرے منصبوبے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس