بحیرۂ روم کے پانی سے غزہ کی سرنگوں کو تباہ کرنے کا عمل شروع
Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
مصری فوج نے غزہ سے متصل اپنے ملک کی سرحدوں پر بحیرہ روم کے پانی کے ذریعے، غزہ کی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے-
غزہ کے عینی شاہدین کے حوالے سے قدس نیٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مصری فوج نے جمعے کو غزہ سے متصل اپنی سرحد پر بچھائے گئے بڑے بڑے پائپوں کے ذریعے پانی چھوڑ کر اس علاقے میں موجود سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے-عینی شاہدین کے بقول مصری فوج نے اپنی سرحد پر جو پائپ بچھا رکھے ہیں ان کا قطر ساٹھ سینٹی میٹر ہے اور مصری فوج نے آج صبح سے ان میں بحیرۂ روم کا پانی چھوڑنا شروع کر دیا ہے- جنوبی غزہ میں ابو محمد نامی ایک عینی شاہد نے کہا ہے کہ ان پائپوں سے کافی مقدار میں پانی غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع سرنگوں میں داخل ہو چکا ہے- یہ وہ سرنگیں ہیں جن کے ذریعے سے فلسطینی، مصر سے اپنے کھانے پینے کا سامان، دوائیں اور تعمیراتی میٹریل غزہ منتقل کرتے ہیں-