صیہونی حکومت کی بحریہ کا غزہ پٹی کے شمالی ساحل پر حملہ
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
-
صیہونی حکومت کی بحریہ کا غزہ پٹی کے شمالی ساحل پر حملہ
صیہونی حکومت کی بحریہ نے غزہ پٹی کے شمالی ساحل پر حملہ کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی بحریہ کے جنگی جہازوں نے منگل کی رات غزہ پٹی کے شمالی ساحل پر حملہ کیا-اطلاعات کے مطابق صیہونی بحریہ نے غزہ پٹی کے شمالی ساحل پر کئی مارٹر گولے داغے ہیں- ابھی تک اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے-
واضح رہے کہ صیہونی حکومت غزہ پٹی کا زمینی، بحری اور ہوائی محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے اور صیہونی بحریہ فلسطینی ماہی گیروں پر آئے دن حملہ کرتی رہتی ہے- غاصب صیہونی حکومت کی بحریہ فلسطینیوں پر تشدد کرتی ہے اور ان کو ماہی گیری کی اجازت نہیں دیتی- غزہ پٹی میں تقریبا" تین ہزار پانچ سو فلسطینی ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ ہیں-