Sep ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • بان کی مون، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
    بان کی مون، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ انتہا پسند گروہوں اور داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ انتہا پسند گروہوں اور داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کریں۔

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ انتہا پسند گروہ منجملہ داعش اور بوکو حرام امن عالم کے لئے براہ راست خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش میں غیر ملکی دہشتگردوں کی تعداد میں ستر فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور یہ دہشتگرد داعش میں ایک سو سے زائد ملکوں سے شامل ہورہے ہیں۔

بان کی مون نے کہا کہ حکومتیں تنہا انتہا پسند گروہوں کا مقابلہ نہیں کرسکتیں لھذا تمام ملکوں، مذہبی رہنماؤں، خواتین، فنکاروں اور کھلاڑیوں کو بھی انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور بوکو حرام زیادہ تر خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے ہیں اور یہ گروہ امن اور عدل و انصاف جیسی عالمی اقدار کو پامال کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ تشدد آمیز انتہا پسندی کا سد باب کرنے کی غرض سے جنرل اسمبلی کے سامنے جامع اقدام کی تجویز پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کا ھدف عالمی اتفاق رائے حاصل کرنا ہوگا۔ اس تجویزمیں تشدد آمیز انتہا پسندی کے مقابل رکن ملکوں کی حمایت کے سلسلے میں بھی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

ٹیگس