Sep ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • افغانستان کے شہر قندوز افغاں فوج کے محاصرے میں
    افغانستان کے شہر قندوز افغاں فوج کے محاصرے میں

افغانستان کے شہر قندوز سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ شہر اب افغاں فوج کے محاصرے میں آچکا ہے۔

ریڈیو تہران کی پشتو سروس کے مطابق افغان فوج کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ افغاں فوج نے شہر قندوز کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ یہ کاروائیاں منگل سے شروع ہوئیں۔

جنرل حمید گل وردک کا کہنا ہے کہ منگل سے بدھ کی صبح تک ایک سو طالبان مارے گئے ہیں۔ افغانستان کے فوجی ذرائع کہنا ہے کہ منگل کو طالبان، قندوز سےشہر خان آباد کی طرف بھاگ رہے تھے کہ جنرل حمید گل وردک کے جوانوں نے گھات لگا کر ان کا راستہ روک دیا۔

افغانستان کے قومی سلامتی کے ادارے کے مطابق منگل کو قندوز کے اطراف طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فوج اور نیٹو کے فضائی حملوں میں طالبان کا ایک سرغنہ مولوی سلام اپنے معاون ذبیح اللہ اور دسیوں طالبان سمیت ہلاک ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں پاکستان میں مقیم دہشتگردگروہ لشکر طیبہ کا ایک دہشتگرد حارث بھی شامل ہے۔

 طالبان نے پیر کو شہر قندوز پر چار طرف سے حملے شروع کئے تھے اور انہوں نے شہر میں داخل ہو کر بعض سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا اور عوام کو لوٹ لیا۔

ٹیگس