روس نے شام میں چھے سوخو لڑا کا طیارے تعینات کردئے
Sep ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
روس نے شامط میں چھے سوخو لڑا کا طیارے تعینات کردئے ہیں۔
اسپوٹنیک نیوز نے روسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام میں چھے سوخو چونتیس طیارے تعینات کئے گئے ہیں اور اس طرح شام میں موجود روسی جنگی طیاروں کی تعداد چونتیس ہوگئی ہے۔چھے عدد سوخو طیارے شہر لاذقیہ کے مضافات میں ایک ایر بیس میں تعینات کئے گئے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق چھے لڑاکا طیاروں کے ہمراہ ایک پوپولف ایک سو چون طیارہ شام آیا ہے۔
روس نے شہر لاذقیہ کے مضافات میں شام کی فوج اور حکومت کی مدد کے لئے ایر بیس قائم کی ہے۔ روس تکفیری دہشتگردوں منجملہ داعش کے خلاف شام کی مدد کررہا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کے شمال مغرب میں واقع دیہی علاقوں الفوعہ اور کفریا میں ساڑھے چھے سو تکفیری دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق آگاہ ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی علاقے ادلب کے الفوعہ اور کفریا نامی دیہی علاقوں میں تحریک الفتح اور حزب اسلامی ترکستانی کے نام سے موسوم دہشتگرد گروہوں کے ساڑھے چھے سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان ذرائع نے کہا ہے کہ اعلان شدہ تعداد سے کہیں زیادہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ شام کی فوج استقامتی فورس کی شرایط پر جنگ بندی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔