Oct ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی
    بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی

بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے نویدارات شہر کا محاصرہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بحرین کے سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں نے ملکی اور غیر ملکی سول سوسائٹیوں اور انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ محصور شہر النویدرات کے باشندوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کریں۔

بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی یا وعد پارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تشدد اپنے مطالبات کو منوانے کا مناسب طریقہ نہیں ہوتا اس لئے ہمارا احتجاج پرامن ہے - مذکورہ بحرینی پارٹی نے تشدد کے خلاف مہم کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے جو حکومت کے خلاف تحریک چلارہی ہیں سات نومبر دوہزار بارہ کو اس بات کا عہد کیا تھا کہ وہ اپنی تحریک کے دوران کسی بھی طرح کے تشدد کا سہارا نہیں لیں گی -

وعد پارٹی نے کہا ہے کہ وہ اپنے اس وعدے پر قائم ہے اور پرامن طریقے سے اپنی تحریک جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دوہزار گیارہ سے شاہی حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے کررہے ہیں - بحرینی عوام ملک میں سیاسی اصلاحات ، جمہوریت کے قیام اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں - جبکہ اس عرصے میں بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر سیکڑوں شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

ٹیگس