مشرقی لبنان میں بم کا دھماکہ
Oct ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
لبنان کے سیکورٹی ذرائع نے ملک کے مشرقی علاقے میں بم دھماکے کی خبر دی ہے۔
بیروت میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی علاقے بقاع میں پیر کی صبح ہونے والے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکورٹی فورس نے علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد جمع کرنے شروع کردیئے ہیں۔ جبکہ اسی علاقے میں ایک اور بم کا پتہ لگانے کے بعد اسے ناکارہ بنادیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان کے سیکورٹی اداروں نے گزشتہ ہفتے تکفیری دہشت گرد گروہ کے سرغنہ شیخ احمد الاسیر کی نشاندھی پر ملک کے جنوبی علاقے صیدا کے ایک محلے میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔
فوج کے خلاف خونی حملوں میں ملوث تکفیری ملا شیخ احمد الاسیر کو لبنان کے سیکورٹی اداروں نے رواں سال اگست کی پندرہ تاریخ کو گرفتار کیا تھا۔
لبنان میں پچھلے ڈیڑ سال کے دوران ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم سو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان میں پچھلے ڈیڑ سال کے دوران ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم سو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔