Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • یمن: متحدہ عرب امارات کے 15 فوجی ہلاک، سابق وزیر اعظم عدن سے پھر فرار

جنوبی شہرعدن میں یمن کی فوج اورعوامی رضاکارفورس کے حملے میں متحدہ عرب امارات کے بیس فوجی ہلاک ہوگئے جس کے بعد یمن کے سابق فراری وزیراعظم خالد بحاح وہاں سےفرار کرگئے ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے عدن شہرکے اس ہوٹل پرآرپی جی سے حملہ کیا جس میں مستعفی وزیراعظم خالد بحاح کا قیام تھا- اس ہوٹل کی حفاظت متحدہ عرب امارات کی فوج کررہی تھی- المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نےخبردی ہے کہ اس حملے میں متحدہ عرب امارات کے بیس فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ مستعفی وزیراعظم خالد بحاح اپنی نام نہاد کابینہ کے وزرا کےہمراہ عدن سے فرار کرگئےہیں-


اس درمیان العالم ٹی وی نے بھی خبردی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے اس حملے میں ہلاک اورزخمی ہونےوالے اماراتی فوجیوں کوعدن سے باہرمنتقل کیا- سعودی اوراماراتی ہیلی کاپٹروں نے یمن کے مستعفی وزیرا‏عظم خالد بحاح کو بھی عدن سے باہر نکالا ہے- متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اس حملے میں متحدہ عرب امارات کے پندرہ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے-

ٹیگس