صیہونیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید
-
صیہونیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید
صیہونی فوجیوں نے شعفاط پناہ گزیں کیمپ میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ہفتے کے دن صبح کے وقت مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط پناہ گزیں کیمپ پر فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان احمد جمال صلاح کو شہید کر دیا ہے۔ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق احمد جمال صلاح کی شہادت کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد شعفاط پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینیوں کے درمیان غم و غصہ پھیل گیا اور انہوں نے شعفاط پناہ گزیں کیمپ میں فوجی چیک پوسٹ کی جانب وسیع پیمانے پر جلوس نکالا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
اس سے قبل جمعے کے دن صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ پٹی میں کم از کم چھے اور مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید جبکہ ایک سو سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا تھا۔